نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے مسلسل بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے لوک سبھا میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما حسنین مسعودی نے خصوصی طور پر جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کے واقعات
میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان میں جان و مال کا بڑا نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےلہٰذا ایوان میں اس معاملے پر خصوصی بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آئے روز کوئی نہ کوئی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو رہا ہے اور بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔