the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت نے پیر کو 2020-21 کے لئے 65 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے تعلیم اور صحت کو ترجیح دیتے ہوئے دارالحکومت میں مرکز کی ايوشمان بھارت یوجنا، کورونا وائرس کی مد میں 50 کروڑ روپے ، 200 یونٹ تک بجلی مفت اور خواتین کو دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کی بسوں میں مفت سفر کی اسکیم برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر خزانہ منیش سسودیا نے آج اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کی طرح صحت اور تعلیم کے شعبے کو حکومت کی ترجیح جاری رہے گی۔ رواں مالی سال کے لئے دلی حکومت کا بجٹ 60 ہزار کروڑ روپے کا تھا۔
مسٹر سسودیا نے 2020-21 میں صحت کے شعبے کے لئے 7704 کروڑ روپے کا التزام کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت دارالحکومت میں مرکزی



حکومت کی صحت سے متعلق اسکیم ايوشمان بھارت کو نافذ کرے گی۔ نئے اسپتالوں کے لئے 724 کروڑ روپے اور نئے محلہ کلینک اور پالی کلینک کھولنے کے 365 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے میں فنڈز کی کسی قسم کی کمی نہیں آنے دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزیر خزانہ نے بجٹ میں 50 کروڑ روپے کا التزام کیا ہے۔
ڈی ٹی سی کی بسوں میں خواتین کے لئے آئندہ مالی سال بھی مفت سفر جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر سسودیا نے کہا کہ 200 یونٹ ماہانہ کھپت والے صارفین کے لئے 2020۔221 میں بھی فری بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔ بجلی سبسڈی کے لئے 2820 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔
دس کروڑ روپے سے دہلی درشن یوجنا نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ’مکھیہ منتری تیرتھ یوجنا‘ کے لئے 100 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے.

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.