: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی 2مارچ (یو این آئی) دہلی تشدد کے خلاف پارلیمنٹ کے احاطہ میں کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اپنی آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور منہ پر انگلی رکھ کر انوکھا احتجاج کیا۔ان ارکان نے وزیرداخلہ امیت شاہ سے استعفی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر و رکن پارلیمنٹ اتم کمارریڈی نے کہا کہ ملک کے قومی دارالحکومت میں اس طرح کا ہندومسلم تشدد کافی افسوسناک ہے۔اس تشدد میں تقریبا 40افراد ہلاک ہوگئے۔کئی افراد کے مکانات کو نقصان پہنچا۔اس تشدد کی وجہ سے دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔ان تمام کی وجہ بی جے پی حکومت
اور اس کے لیڈروں کی نفرت والی تقاریر ہیں۔ دہلی پولیس اس تشدد کو روکنے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہاکہ اس سارے معاملہ کے لئے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے امیت شاہ اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر عوام میں خدشات پیداکرنے امیت شاہ کی طرف سے کئے گئے دعوی پر کہاکہ امیت شاہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ تمام سماجی گروپس، مذاہب،طبقات کے لوگ متحد ہوکر سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دارالحکومت میں اس طرح کے تشدد پر قابو پانے میں مرکزی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہے جس پر کانگریس پارٹی امیت شاہ سے استعفی کا مطالبہ کرتی ہے۔