: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت میں آکسیجن کی قلت دور کرنے کے لئے بینکاک سے 18 آکسیجن ٹینکر اور فرانس سے 21 آکسیجن پلانٹ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کل سے یہاں پہنچنا شروع ہوگا مسٹراروند کیجریوال نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ دہلی میں آکسیجن کی کمی پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہم دن رات اس میں لگے ہوئے ہیں۔ دہلی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے
کچھ اہم اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے دہلی کو جو آکسیجن مختص کی ہے، ہمیں اسے حاصل کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کیونکہ ٹینکروں کا فقدان ہے۔ اس وقت ٹینکروں کی کمی ہے۔ آکسیجن تو پھر بھی یہاں وہاں پائی جارہی ہے، لیکن ٹینکروں کی کمی درپیش ہے۔ اس لئے دہلی حکومت نے بینکاک سے 18 ٹینکروں کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ کل سے یہ ٹینکر یہاں پہنچنے لگیں گے۔