نئی دہلی،8 جون (یو این آئی) دہلی ہائیکورٹ نے دہلی فسادات کے مبینہ ملزم آصف اقبال تنہا کو بی اے امتحان میں اس کے تین مس پیپرز دینے پر ضمانت عبوری منظور کرلی ہے جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس انوپ جے رام بھامبانی کی بنچ نے 4 جون کو ایک حکم دیتے ہوئے دہلی فسادات کے ملزم تنہا کو 13 سے 26 جون تک عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
ڈویژن بنچ نے کہا کہ ملزم تنھا ضمانت کی مدت کے دوران فراہم کردہ اس سہولت کے دوران دو جیل گارڈز کی تحویل میں ہوگا اور وہ اس کا اخراجات برداشت کرے گا۔ وہ ایک لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون کا بھی بندوبست کرے گا جو مذکورہ مدت کے
اختتام پر فارنسک آڈٹ کے لئےاسپیشل سیل کے حوالے کردیا جائے گا۔
عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ ضمانت کی مدت جیل میں زیر غور مدت کے طور پر مانی جائے گی اور یہ بھی کہا کہ عبوری ضمانت پر باہر جانے والا درخواست دہندہ کسی بھی طرح کی دی گئی آزادی کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔
ملزم تنہا کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل کے ذریعہ تفتیش کرنے والے کلیدی سازش معاملہ میں مقدمے کا سامنا ہے۔ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں فارسی میں بی اے آنرز کی تعلیم حاصل کررہا ہے اور اپنے مس ہونے والے دو پیپرز کے امتحان کے لئے دو ہفتوں کے لئے عبوری ضمانت کی درخواست دے چکا تھا۔