the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،23 نومبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے دہلی فسادات معاملے کے ملزم فیضان خان کی ضمانت رد کرنے سے متعلق عرضی پیر کے روز مسترد کردی فیضان کے خلاف جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے طلباء کو واٹس ایپ گروپ بنانے کے لئے سم کارڈ فراہم کروانے کے معاملے پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، (یو اے پی اے) کے تحت
گرفتار کیا گیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے گذشتہ ماہ دہلی پولیس کو فیضان کو ضمانت پر رہا



کرنے کا حکم دیا تھا۔ دہلی پولیس نے فیضان کو ضمانت پر رہا کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا۔
جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آج سماعت کے دوران دہلی پولیس کی عرضی خارج کردی۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے گزشتہ 24 اکتوبر کو فیضان کو اس بنیاد پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا کہ پولیس کے پاس ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.