the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے دہلی فسادات کو ایک منظم سازش قرار دیتے ہوئے جمعرات کوراجیہ سبھا میں کہا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ان کی عدالتی تحقیقات کروائی جانی چاہیے۔
راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے دہلی فسادات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کے فسادات نہیں تھے بلکہ دونوں فرقوں کی اس میں حصہ داری ہے۔ حکومت کو پوری ایمانداری کے ساتھ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ان کی عدالتی تحقیقات کروانی چاہیے۔ اس عمل سے حکومت پر عوام کا



اعتماد بڑھے گا اور لاء اینڈ آرڈر (امن عامہ) خراب کرنے والوں کو سزا دی جا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ دہلی سے باہر کے عوام ہتھیاروں کے ساتھ آئے اور دہلی کے عوام کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نجی سیناؤں پر فوراً پابندی لگانی چاہیے۔ ملک میں جمہوریت ہے اور آئینی انتظام ہے جس کے تحت پولیس، نیم فوجی دستے اور مسلح افواج ہیں۔
مسٹر شرما نے کہا دہلی میں اتنی بڑی سطح پر خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔ فی الحال حکومت تمام متاثرین کی بازآبادکاری بنائے اور ان کو مناسب معاوضہ دے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.