نئی دہلی، 11فروری (یواین آئی) راجیہ سبھا کے رکن اور عام آدمی پارٹی کے اہم لیڈر سنجے سنگھ نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخابات میں دہلی کے عوام نے مسٹر اروند کیجریوال کی پارٹی کو ووٹ دیکر نفرت کی سیاست کومستر کردیا ہے اور ترقی اور قوم پرستی کا انتخاب کیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے انتخابات میں پارٹی کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے ان انتخابات میں اپنی پوری سرکاری مشنری لگا دی تھی اور پانچ ریاستوں کے وزرائے اعلی، کئی سابق وزرائے اعلی اور اور وزیر داخلہ امت
شاہ اور دیگر مرکزی وزرا کو انتخابی تشہیر میں لگا دیا تھا اورآج ہندستان جیت گیا ہے اور اسی پارٹی نے مسٹر کیجریوال کو دہشت گرد قرار دیا تھا لیکن مسٹر کیجریوال نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا عوام سے صرف اتنا کہاتھا کہ ’آپ کا بیٹا ہوں اور آپ کی خدمت کی ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ عوام بی جے پی کی تقسیم کرنے والی سیاست کو اچھی طرح سمجھتے ہیں‘۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ دہلی کی ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ عوام نے صحیح پارٹی کو ووٹ دیا ہے جو ہمیشہ ان کی آواز بنی رہی اور ان کے حقوق کیلئے آئندہ بھی لڑتی رہے گی۔