نئی دہلی، 3 مارچ (یواین آئی) دہلی میں گزشتہ دنوں ہونے والے تشدد پر بحث کرانے کی مانگ کے حوالہ سے اپوزیشن اراکین نے منگل کو لوک سبھا میں زوردار ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوسری بار دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی جس کی وجہ سے وقفہ سوالات وصفر نہیں ہو
سکا۔
دوبارہ بارہ بجے ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی ویسے ہی اپوزیشن پارٹی کے اراکین دہلی میں ہونے والے تشدد پر بحث کرانے کا مطالبہ کرنے پر ہنگامہ کرنے لگے۔
اس پریزائڈنگ افسر کریٹ سولنكي نے ارکان سے پرسکون رہنے اور سماجی انصاف اور امپاورمنٹ پر بحث کرانے کی اپیل کی۔