the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،3مارچ (یو این آئی)کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت دہلی میں ہوئے تشدد کو لے کر بحث نہ کرانے کی اپنی ضد چھوڑنے کو تیا ر نہیں ہے جبکہ پورا ملک جاننا چاہتا ہے کہ اس سنگین مسئلہ پر ملک کی پارلیمنٹ کیا کہتی ہے۔
راجیہ سبھا میں کانگریس کے نائب رہنماآنند شرما نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ دہلی میں گذشتہ ماہ کے آخر میں ہوئے تشدد کے دوران جان ومال کا کافی نقصان ہوا ہے لیکن حکومت اس سنگین مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے اور وہ دہلی تشدد پر بحث کرانے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
مسٹر شرما نےبتایا کہ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد



کے ساتھ ہی کئی دیگر رہنماؤں نے بھی پارلیمانی امور کے وزیر اور دیگر وزیروں سے ملاقات کی ہے اور کہاہے کہ حکومت کو اس پر بغیر تاخیر کے بحث شروع کرانی چاہیے ،کیونکہ ملک کےعوام اس تشدد پر پارلیمنٹ میں بحث چاہتے ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اپوزیشن کی بات کو سنے گی اور اپنی ضدچھوڑ کر اس مسئلہ پر جلد ہی بحث شروع کرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ماتا کے نعرے اور ترنگا کا استعمال کسی بھی ملک کے عوام کو شرپسند بنانے یا ٹکراؤ پیدا کرنے کے لئے نہیں کیا جانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اس سے ملک کا وقار مجروح ہوتا ہے اور اس طرح کی کوشش کسی بھی سطح پر نہیں کی جانی چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.