دہلی/8نومبر(ایجنسی)مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی نے کہا ہے کہ آج 8نومبر جمعرات کے روز ماہ ربیع الاول کاچانددہلی میں نظرنہیں آیااور نہ ہی کسی جگہ سے رویت کی شہادت موصول ہوئی۔ لہذا یکم ربیع الاول10 نومبرہفتہ کے روز ہے اور 12 ربیع الاول (عیدمیلاد النبی ) 21 نومبر بدھ کے روز ہے۔
18px; text-align: start;">سنی مرکزی کمیٹی رؤیت ہلال مسجد فتحپوری دہلی کے نائب صدروقائم مقام قاضی اہلسنت مولانا انوار احمد امجدی نے بھی ایک بیان میں کہا کہ مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے آج دہلی و قرب جوار میں چاند نظر نہیں آیا او ر نہ ہی دوردراز کے شہروں سے رؤیت کی کوئی اطلاع ملی ۔لہذا بہ اتفاق علما فیصلہ لیا جاتا ہے کہ 10نومبر بروز ہفتہ یکم ربیع الاول ہوگی جبکہ عیدمیلا دالنبی21 نومبر برو ز بدھ ہوگی ۔