نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو یوگا گرو رام دیو کے اس تبصرہ پر سخت اعتراض کیا جس میں انہوں نے ہمدرد کے روح افزا کے لیے ”شربت جہاد“ جیسے قابل اعتراض الفاظ استعمال کیئے تھے یوگا گرو با بارام دیو نے منگل کو دہلی ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن انڈیا کے روح افزا پروڈکٹ کے خلاف تمام اشتہارات چاہے پرنٹ ہوں یا ویڈیوز ، ہٹا دیے جائیں گے جسٹس امت
بنسل ہمدرد فاؤنڈیشن کی عرضی پر سماعت کر رہے تھے ، جو رام دیو کی کمپنی پتنجلی فوڈز لمیٹڈ کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
جسٹس بنسل نے رام دیو کے وکیل سے کہا، یہ تبصرہ عدالت کے ضمیر کو جھنجھوڑتا ہے۔ آپ اپنے موکل سے ہدایت لیں، ورنہ ہم سخت حکم دیں گے۔
عدالت کی اس ہدایت پر پتنجلی نے کہا ہے کہ وہ رام دیو کے شربت جہاد کے تبصرے اور اس سے متعلق ویڈیوز اور اشتہارات کو ہٹا لیگی یا تبدیل کر دے گی۔