نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو عبوری راحت دیتے ہوئے ای ڈی کو یکم اگست تک ان کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جسٹس اے کے پاٹھک نے بدھ کو مسٹر چدمبرم کو عبوری راحت دینے کے ساتھ ہی ان سےای ڈی کی تحقیقات میں تعاون کرنے اور بغیر پیشگی اجازت کے ملک چھوڑ کر نہ جانے کی ہدایت بھی دی۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر چدمبرم نے آئي این ایكس میڈیا کے معاملے میں 23 جولائی کو پیشگی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مسٹر چدمبرم کی یکم اگست تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی۔ یہ معاملہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ بورڈ (ایف آئی پی بی ) سے اجازت سے منسلک ہے۔
ای ڈی نے مسٹر چدمبرم کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں مسٹر چدمبرم کے بیٹے كارتی چدمبرم نے اپنے والد کی رضامندی اور معلومات سے بورڈ سے منظوری حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔