the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 04 مئی (یو این آئی) ملک کے دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا اس قدر قہر برپا کر رہی ہے کہ آئے دن اموات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اسپتالوں میں آکسیجن بیڈ کی کمی سے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔
اس مشکل گھڑی میں دہلی سکھ گروادورہ منتظمہ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) انسانیت کی حفاظت کے لیے آگے آئی ہے۔ کورونا دور میں عوام کی زندگی کی ڈھال بننے کے لیے کمیٹی نے دہلی کے گرودارہ رکاب گنج صاحب میں 250 بیڈ کا کووڈ کیئر سینٹر بنایا ہے، جہاں آکسیجن اور دواؤں سمیت ہر طرح کی طبی سہولت دستیاب ہے۔ آئندہ جمعرات کو سینٹر کی شروعات کی جائے گی۔
ڈی ایس جی ایم سی کے صدر منجیندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے گرودوارہ رکاب گنج صاحب کے بھائی لکھی شاہ ونجارا ہال میں بنایا گیا 250 کا کورونا کیئر سینٹر جمعرات چھ مئی سے



شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 100 بیڈ کی سہولت ملے گی اور اس کے ایک ہفتے کے بعد اور 150 بیڈ بھی خدمات میں دستیاب ہوں گے۔ دہلی گرودوارہ کمیٹی کے صدر نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ کورونا کیئر سینٹر صرف آکسیجن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس میں ان مریضوں کو داخل نہیں کیا جائے گا جنھیں وینٹیلیٹر کی ضرورت ہوگی۔
مسٹر سرسا نے کہا،’جن کا آکسیجن لیول کم ہوگا، ان مریضوں کو یہاں داخل کیا جائے گا اور آکسیجن فراہم کیا جائے گا لیکن سنگین مریضوں کو یہاں داخل نہیں کیا جائے گا۔ یہاں ہر بیڈ کے ساتھ آکسیجن، دوائیں اور لنگر فراہم کیا جائے گا اور کسی مریض سے کوئی چارج نہیں لیا جائے گا۔ امریکہ سے 250 آکسیجن کنسنٹریٹر منگوائے گئے ہیں اور اب تک تقریباً 100 کنسنٹریٹر آ گئے ہیں جو اس کورونا کیئر میں استعمال کیے جائیں گے‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.