نئی دہلی ، 2 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت شمال مشرقی دہلی کے فسادات میں ہلاک ہونے والے انٹلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے جوان ، انکت شرما کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم اور
کنبہ کے ایک فرد کو نوکری دے گی۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ انکت شرما انٹلی جنس ڈیپارٹمنٹ کا بہادر افسر تھا۔ فسادات میں اسے بے دردی سے قتل کیا گیا۔