نئی دہلی ، 11 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر الزام لگایا ہے کہ دہلی حکومت مکمل طور سے راشن مافیا کے ماتحت ہے بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر کیجریوال ہر گھر کو راشن فراہم کرنے کی بات کر رہے ہیں لیکن جب لوگ کورونا سے پریشان تھے تو ان کی حکومت مریضوں کو آکسیجن فراہم نہیں کر سکی۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت محلہ کلینک کے ذریعہ لوگوں کے گھروں تک دوائیں نہیں پہنچا سکی۔ مسٹر کیجریوال کی ہر
گھر راشن اسکیم بھی ایک جملہ ہے۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ مرکزی حکومت پورے ملک میں 2 روپے فی کلو گندم اور چاول 3 روپے فی کلوگرام پر دیتی ہے۔ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت، جب گذشتہ سال کورونا کی ابتداء ہوئی تھی تب سے غریبوں کو مفت راشن دیا جارہا ہے۔ اس سال بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اسکیم کو نومبر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ون نیشن ، ون راشن کارڈ کی اسکیم پورے ملک میں مرکزی حکومت نے شروع کی ہے۔ مرکزی حکومت کی یہ اسکیم ملک کے 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاست میں کام کررہی ہے۔