: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئي) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے قومی دارالحکومت دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کی خاطر دہلی حکومت نے 1.34 کروڑ ٹیکے خریدنے کو منظوری دے دی ہے مسٹر کیجریوال نے پیر کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم جلد سے جلد ویکسین خرید کر پوری دہلی میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کروانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ مشاہدہ کیا
گیا ہے کہ جو لوگ ٹیکے لگواتے ہیں ان میں یا تو کورونا وائرس نہیں ہوتا ہے یا جن کو یہ ہوتا ہے، ان کی حالت سنگین نہیں ہوتی ہے۔ ویکسین ساز دو کمپنیوں نے مرکزی حکومت کو 150 روپے میں اور ریاستی حکومتوں کو 400 اور 600 روپے میں ویکسین دینے بات کہی ہے، جبکہ ٹیکے کی قیمت سب سے یکساں ہونی چاہئے۔ یہ وقت منافع کمانے کا نہیں، بلکہ انسانیت کی مدد کرنے کا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ویکسین بنانے والے ادارے خود ہی اس کی قیمت 150 روپے کردیں گے۔