نئی دہلی/30نومبر(ایجنسی) راجدھانی دہلی میں بڑھتی الودگی سےلوگوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ دلی کے بیشتر ڈاکٹروں نے آلودگی کی بڑھتی سطح کے پیش نظر لوگوں کو گھرسے باہر نکلنے پر ماسک لگانے کا مشورہ دیا ہے۔
میڈیکل انشورنس
کمپنی میکس بوپا نے راجدھانی میں کام کرنے والے پھیپھڑا اور ای این ٹی ماہرین سمیت 40سے زائد ڈاکٹروں پر ایک سروے کیا او ر اسی کی بنیاد پر کمپنی نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے۔
سروے کا مقصدیہ جاننا تھا کہ آلودگی کے موجودہ حالات کے پیش نظر دہلی کے لوگوں کے صحت مند رہنے کے لئے کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔