نئی دہلی ،19اکتوبر(یواین آئی)دہلی پولیس نے خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال اور انکے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے دولوگوں کو گرفتارکیاہے ۔
پولیس نے اس معاملہ میں دولوگوں کو آئی پی سی کی دفعات 506،509،186،189،34کے تحت گرفتار کرلیاہے اور آگے جانچ شروع کردی ہے ۔
محترمہ مالیوال کی قیادت میں دہلی بھر کے اسپا سینٹروں میں سیکس ریکٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔انکی کارروائی کے بعد دہلی میں کئی اسپا اور مساج پارلر بندکردیے گئے ہیں ۔کارروائی کے دوران ،انکے اور انکے خاندان
کے افراد کو کچھ اسپا مالکان کی طرف سے کئی دھمکی آمیز کال اور آڈیوریکارڈنگ ملیں ۔خواتین کمیشن کی چیئرمین نے 20ستمبرکو دہلی پولیس کو خط لکھ کر معاملہ میں فورا کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔خط کے ساتھ آڈیو کلپ اورکال ریکارڈنگ بھی دہلی پولیس کو دی گئی تھی ۔پولیس نے شکایت ملنے پر کئی دنوں تک کوئی کارروائی نہیں کی ۔26ستمبر کو محترمہ مالیوال نے معاملہ میں دہلی پولیس کو ایک نوٹس جاری کیاتھا۔
محترمہ مالیوال نے کہاکہ یہ تکلیف دہ ہے کہ دہلی پولیس نے اس معاملہ میں ملزمان کو تب گرفتارکیاجب پولیس کو سمن جاری کیاگیا۔