the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،14 نومبر(یواین آئی) دہلی - این سی آر میں ہفتے کو دیوالی کے دن بھی فضا کا معیار بےحد خراب رہا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق آج صبح نو بجے فضا کا اوسطاً معیار انڈیکس 369 درج کیا گیا۔
سی پی سی بی کے مطابق دہلی کے مختلف علاقوں میں صبح دس بجے فضا کا معیار انڈیکس 400 سے زیادہ درج کیا گیا۔ دہلی کے آنند وہار میں 429 , آئی ٹی او میں 406 ،علی پور میں 422 ،منڈکا میں 405 فضا کا معیار انڈیکس درج کیا گیا۔
دارالحکومت سے متصل شہروں گروگرام ، غازی آباد ، نوئیڈا اور فرید آباد سے ملحقہ شہروں میں بھی ہوا کا بہت کم معیار ریکارڈ کیا گیا۔
سرکاری اداروں نے جمعہ کو دارالحکومت میں پٹاخے



پھوڑنے اور فروخت کے خلاف مہم چلائی۔ اس عرصے کے دوران ، ایجنسیوں نے جرمانے بھی لگائے اور پٹاخے ضبط کر لئے۔ ایجنسیاں آج بھی اپنی مہم پر جاری رہیں گی اور اگلے احکامات تک پٹاخوں کے استعمال اور فروخت پر پابندی ہوگی۔
سی پی سی بی کی ٹیمیں بھی آلودگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اور آلودگی کنٹرول کے اقدامات پر عمل کی سمت میں کام کررہی ہے۔
دہلی میں آج صبح کم از کم درجہ حرات 9.7 ڈگری سیلسیس اور نمی کی سطح 93 فیصد درج کی گئی۔ صبح کے وقت دہلی میں دھند چھائی رہی جس سے حالات اور خراب ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دہلی میں بادل چھائے رہنے اور ہلکی بارش ہونے کی پیشن گوئی ہے جس سے فضا کے معیار میں بہتری ہوسکتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.