نئی دہلی، 17 دسمبر (یو این آئی)روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ دہلی ممبئی ایکسپریس وے کی تعمیر کی سمت میں تیزی سے کام چل رہا ہے اور اب تک اس پروجیکٹ کا 60فیصد کام کا الاٹمنٹ کردیا گیا ہے اسے نہایت اہم پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر سے ملک کی راجدھانی اور کاروباری راجدھدنی کے مابین سڑک راستے کی دور ی محض 12گھنٹے رہ جائے گی۔ اس کی تعمیر سے گڑگاوں سمیت کئی شہروں کوجام سے نجات مل
جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایکسپریس وے 12لین کا ہوگا جس کے ذریعہ قبائلی علاقوں میں بھی لوگوں کو روزگار مہیا کرایا جاسکے گا۔
مسٹر گڈکری نے منگل کو یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ اس ہائی وے کی تعمیر کے بعد دہلی سے ممبئی محض 12 گھنٹے میں پہنچا جاسکے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ اس پروجیکٹ پر جس تیزی سے کام چل رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایکسپریس وے آئندہ تین برس میں بن کر تیار ہوجائے گا۔