،سچائی کی اس لڑائی میں کانگریس ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی: ناناپٹولے
ممبئی، 21 ستمبر(یو این آئی) آل انڈیا مسلم ہرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی کی قیادت میں بورڈ کے ایک وفد نے مہاراشٹر کانگریس کے صدر مسٹر نانا پٹولے سے مجوزہ وقف ترمیمی بل کی واپسی دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں ملاقات کی۔
بورڈ کی جاری ریلیز کے مطابق کل شام ہونے والی اس ملاقات میں بورڈ کی جانب سے انھیں میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ کو مکمل دستور کے خلاف قرار دیتے ہوئے اُسے واپس
لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے ، اور سچائی کی اس لڑائی میں کانگریس ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر پٹولے کو بتایا کہ پچھلے کچھ عرصے مستقل یہ جھوٹ پھیلا یا جا رہا ہے کہ وقف بورڈ جس زمین یا جائداد پر دعویٰ کر دے حکومت وہ زمین وقف کو دینے پر مجبور ہو جاتی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خود وقف کی ہزاروں ایکڑ زمینوں پر دوسروں کا غیر قانونی قبضہ ہے، جس کو چھڑانے کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے-