نئی دہلی ، 13 اکتوبر (یو این آئی) مسلح افواج میں خواتین کو روز بہ روز دیے جانے والے نئے کرداروں کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ایک ویبینار سے خطاب کریں گے جس میں مسلح افواج میں خواتین کے رول پر تفصیل سے بات چیت کی جائے
گی۔
وزارت دفاع کے زیر اہتمام اس ویبینار میں مسٹر سنگھ افتتاحی خطاب کریں گے جبکہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت استقبالیہ خطاب کریں گے۔ ایس سی او کے رکن ممالک کے مندوبین اپنے تجربات بھی شیئر کریں گے جس سے پالیسی سازوں اور ان سے وابستہ لوگوں کو اس موضوع پر اہم معلومات ملے گی۔