the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو بری، بحری، فضائی اور داخلی سلامتی پر ایشیا کی سب سے بڑی ’دفاعی نمائش 2022‘ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دفاعی نمائش کا انعقاد گاندھی نگر، گجرات میں 10 سے 14 مارچ تک کیا جا رہا ہے۔
دو برسوں میں ایک بار منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد کے تعلق سے گزشتہ برس کے آغاز میں کورونا کی وبا کے پیش نظر ہنگامی صورتحال تھی لیکن ملکی دفاعی صنعتوں کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے 31 جولائی کو اس نمائش کے گاندھی نگر میں انعقاد کی منظوری دے دی۔ حال ہی میں کورونا انفیکشن میں کمی کے بعد کئی پابندیاں ہٹائے جانے سے منتظمین اور نمائش میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کے جوش و خروش میں اضافہ ہوا ہے اور



تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
کورونا وبا کے پیش نظر دفاعی نمائش کا انعقاد ہائبرڈ موڈ یعنی فزیکل اور ورچوئل دونوں ذریعہ سے کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اور کمپنیاں اس میں حصہ لے سکیں۔
یہ نمائش تین مقامات پرتقریباً ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ نمائش ہیلی پیڈ ایگزیبیشن سنٹر میں منعقد کی جائے گی، جبکہ مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے اور دریائے سابرمتی پر عوام کے لیے ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ کووڈ پروٹوکول میں حالیہ نرمی کے بعد نمائش میں سب کی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور اب تک تعداد کے مطابق اس میں 78 ممالک، 39 وزارتی وفود اور 1000 سے زیادہ کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.