the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22فروری (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اجمیر شریف میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر خیرسگالی کے طور پر چادر چڑھانے کے لئے حضرت نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشیں مسٹر حماد نظامی کے سپرد کیا ہے۔ یہ بات آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔
ریلیز کے مطابق مسٹر نظامی اجمیر جاکر خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر وزیر دفاع راج ناتھ کی طرف سے چادر چڑھائیں گے اور ملک کی ترقی اور امن و



امان کے لئے دعا کریں گے۔ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے خواجہ اجمیری کی درگاہ کے لئے چادر سپرد کرتے ہوئے کہاکہ وہ پوری دنیا میں امن و خیرسگالی کی علامت ہیں اور ہندوستان کا ہر طبقہ ان سے عقیدت رکھتا ہے۔ ہمارے صوفیائے کرام نے ملک میں امن و پیار اور اخوت کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ حضرت خواجہ اجمیری کا عرس شروع ہوچکا ہے جس میں لاکھوں لوگ شریک ہوتے ہیں اور ملک و بیرون ملک سے اہم لوگ گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں اور چادر چڑھاتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.