: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 18 نومبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع مسٹر رچرڈ مارلس 19 سے 20 نومبر تک ہندوستان کا دورہ کریں گے ، جس کے دوران وہ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ دوسرے ہندوستان-آسٹریلیا 2+2 وزارتی سطح کے مذاکرات کی شریک صدارت کریں گے ۔
مسٹر مارکس اور وزیر دفاع کے درمیان 20 نومبر کو دفاعی تعاون پر دو طرفہ میٹنگ ہو گی جس کے بعد 2+2 ڈائیلاگ ہو گا۔ ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اپنے آسٹریلیائی
ہم منصبوں،2+2 نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع مسٹر رچر ڈمارکس اور وزیر برائے امور خارجہ محترمہ بینی دونگ کریں گی۔اس سے قبل 2+2 کا وزارتی سطح کا ڈائیلاگ ستمبر 2021 میں نئی دہلی میں ہوا تھا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ پر عمل پیرا ہیں اور وزیر مارکس کے دورے سے باہمی دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک 2+2 ڈائیلاگ اور دوطرفہ وزرائے دفاع کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔