: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 19 جون 2023 کو نئی دہلی میں ویتنام کے قومی دفاع کے وزیر جنرل فان وان گیانگ کے ساتھ بات چیت کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مختلف اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں اطراف نے اس سمت میں جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں وزرا نے تعاون کے موجودہ شعبوں بالخصوص صنعتی تعاون، میری ٹائم سیکورٹی اور کثیر قومی تعاون
کو بڑھانے کے ذرائع کی نشان دہی کی۔ وزیر دفاع نے دیسی ساختہ ان سروس میزائل کار ویسٹ آئی این ایس کر پان کو تحفے میں دینے کا بھی اعلان کیا۔ یہ کر پان ویتنام پیپلز نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ ویتنام کے وزیر دفاع نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ہیڈ کوارٹرکا بھی دورہ کیا اور دفاعی تحقیق اور مشتر کہ پیداوار میں تعاون کے ذریعے دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔