بنگالورو4اگست(ایجنسی)وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے بنگالورو میں وزیراعلی کماراسوامی سے ملاقات کی اور بنگالورو میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کیلئے دفاع کی اراضی کی منتقلی کے مسئلہ پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نرملا سیتارامن نے کہا کہ ترقی سے متعلق دس
پروجیکٹس کیلئے ہم نے دفاع کی اراضی دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کے بدلے کرناٹک حکومت دفاع کیلئے مساوی اراضی دے گی۔سیتارامن نے کہاکہ انہوں نے اپنی وزارت کو یہ واضح ہدایت دی ہے کہ وہ تعمیرکیلئے فوری اجازت دے ۔
ریاستی حکومت کی جانب سے اس کے مساوی اراضی ہمیں دینے تک کام نہیں رکنا چاہئے۔قبل ازیں بنگالورو آمد پر کمارسوامی نے محترمہ رامن کا شاندار استقبال کیا اور ان کو گلدستہ پیش کیا۔