کلکتہ29دسمبر (یواین آئی)نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے آج سیکولر سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ ’’فرقہ واریت کو شکست دینا ‘‘ تمام سیکولر سیاسی جماعتوں کا مشترہدف ہونا چاہیے سین نے کہا کہ انفرادی کامیابی حاصل کرنے کےلئے مختلف ایجنڈے ہوسکتے ہیں مگر فرقہ واریت کو شکست دینا سب سے بڑا ہدف ہونا چاہیے امرتیہ سین نے کہا کہ ’’ٹیگور اور نیتاجی کے خوابوں ‘‘ کی تکمیل کے لئے یہ سب کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بائیں بازو
اور دیگر سیکولر جماعتوں کا حکمراں ترنمول کانگریس کے درمیان تعلقات نہیں ہے اس کے باوجود فرقہ واریت کو شکست دینے کےلئے مشترکہ اہداف ہونا ضروری ہے ۔
سین نے کہا کہ سیکولر جماعتوں اپنے تفصیلی پروگراموں مختلف ہوسکتے ہیں ، لیکن فرقہ واریت کو مسترد کرنے کی اہمیت کو یقینی طور پر ایک مشترکہ قدر ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی جماعتوں کو ترنمول کانگریس کے مقابلے فرقہ واریت کو ختم کرنے کا عزم کم نہیں ہونا چاہیے۔