نئی دہلی، 28 ستمبر (یو این آئی) کروناوائرس کو مرکز نظام الدین سے جوڑ کر مسلمانوں بالخصوص تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندو اورمسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیاکے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی داخل کردہ پٹیشن پر آج چیف جسٹس کی سربراہی والی تین رکنی بینچ کے روبرو سماعت عمل میں آنے والی تھی لیکن آج پھر چیف جسٹس نے معاملے کی سماعت ملتوی کردی اور اس کی نئی تاریخ
8اکتوبر مقرر کی ہے۔
اس سے قبل کی سماعت پر بھی چیف جسٹس آف انڈیا نے بغیر سماعت کیئے معاملے کی سماعت ملتوی کردی تھی۔
چیف جسٹس جسٹس اے ایس بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی راما سبرامنیم نے حتمی بحث کے معاملات جس میں جمعیۃ علماء ہند کی پٹیشن بھی شامل تھی پر سماعت کیئے بغیر8اکتوبر کو اگلی تاریخ دے دی، حالانکہ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے بحث کر نے کے لیئے سینئر ایڈوکیٹ دشینت دوے اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول موجود تھے۔