نئی دہلی، 8 جنوری (یو این آئی)فلم اداکارہ دیپیکا پاڈونکون کے منگل کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں جانے کے سلسلے میں تنازعہ کے درمیان وزیر اطلاعات پرکاش جاویڈکر نے آج کہا ہے کہ یونیورسٹی احاطے میں جانا ادکارہ کا جمہوری حق ہے مسٹر جاویڈکر نے یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی تشدد ہو،اس کی مذمت ہونی چاہئے۔ ملک میں پختہ جمہوریت ہے جس میں تشدد کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ تعلیمی اداروں میں لوگ پڑھنے جاتے ہیں۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سمسٹر کے لئے
رجسٹریشن شروع ہوگیا تھا اور کچھ یونین کے لیڈر یہ نہیں ہونا دینا چاہتے تھے۔ انہوںنے سرور کو لاک کردیا۔ یہ تعلیم کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ باقی تشدد میں کون کون شامل تھا ا سکی پولس جانچ کررہی ہے۔ جانچ میں سبھی نقاب پوش بےنقاب ہوجائیں گے۔
ادکارہ دیپکا پاڈونکون کے یونیورسٹی احاطے میں جانے اور انقلابیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے سلسلے میں تنازعہ پر سوال پوچھے جانے پر مسٹر جاویڈکر نے کہا ہے کہ یہ جمہوری ملک ہے اور کوئی اداکار یا کوئی شخص کہیں بھی جاسکتا ہے۔ اس کا جمہوری حق ہے۔