حیدرآباد 20فروری(یواین آئی)مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا ہے کہ بعض ریاستوں کے ماسواتمام علاقوں میں کورونا کے معاملات کی تعداد میں کمی ہورہی ہے اور عوام بھروسہ کے ساتھ
کورونا کا ٹیکہ لیں۔
انہوں نے تروملا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک اور دنیا بھر میں کوویڈ وبا کی لہر میں کمی ہوئی ہے۔
کوویڈ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہورہی ہے۔