: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض ، 8 مئی (یو این آئی) سعودی عرب کے پر تعیش شاہی محلات کو ہوٹلوں میں تبدیل کر کے انہیں سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے تین پر تعیش محلات کو آئندہ سال تک ہوٹلوں میں تبدیل کر کے سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا اور
یہ فیصلہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 کی دوسری ششماہی میں کچھ شاہی محلات کو سیاحوں کے لیے ہوٹلوں کے طور پر کھولا جائے گا۔