the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 نومبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے گرو نانک دیو جی کے 552 ویں پرکاش اتسو سے پہلے کل سے پاکستان میں گردوارہ کرتار پور صاحب کے لیے کوریڈور کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہاں ٹویٹ کرکے بتایا کہ حکومت نے سکھ یاتریوں کے وسیع تر فائدے کے لیے 17 نومبر سے کرتار پور کوریڈور کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت گرو نانک دیو جی کے تئیں بے پناہ عقیدت اور سکھ برادری سے بے پناہ محبت رکھتی ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ ملک 19 نومبر کو گرو نانک دیو کا یوم پیدائش منانے کے لیے تیار ہے اور کرتار پور کوریڈور کھولنے کے مودی حکومت کے فیصلے سے



ملک میں خوشی بڑھے گی۔
گرو پرب کے موقع پر سکھ برادریوں کی جانب سے کرتار پور کوریڈور کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پنجاب یونٹ کے رہنماو¿ں کے ایک وفد نے اتوار کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے کرتار پور کوریڈور کھولنے کا مطالبہ کیاتھا۔
اس سے قبل بھی حکومت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ گرو نانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر 17 سے 26 نومبر کے درمیان تقریباً 1500 سکھ یاتریوں کا ایک گروپ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ گروپ پاکستان میں چھ مقدس گردواروں دربار صاحب، سری پنجہ صاحب، ڈیرہ صاحب، سری ننکانہ صاحب، سری کرتارپور صاحب اور گردوارہ سری سچا سوداکا دورہ کرے گا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.