حیدرآباد20جنوری(یواین آئی)تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال پرقابو پانے کے لئے اقدامات کے سلسلہ میں ریاستی وزرا ہریش راو،ای دیاکرراو نے تمام اضلاع کے کلکٹرس، ایڈیشنل کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔
عارضی سکریٹریٹ بی آر کے
آربھون سے کی گئی اس ویڈیو کانفرنس میں چیف سکریٹری سومیش کماراور مختلف محکمہ جات کے اعلی عہدیدار بھی شامل تھے۔
ریاست میں کورونا کی صورتحال،اس کی روک تھام کے لئے اقدامات سمیت ٹیکہ اندازی جیسے امور پر وزرا نے کلکٹرس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔