ٹوکیو،16اپریل (رائٹر) جاپانی وزیراعظم شنجو آبے نے کئی خواتین صحافیوں کے جنسی استحصال کے ملزم وزارت خزانہ میں تعینات ایک چوٹی کے بیوروکریٹ کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روزنامہ ’سانکئی‘ نے آج یہ اطلاع دی۔
اہم ہفتہ
وار میگزین شنچو نے جمعرات کو اپنے شمارہ میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ وزارت خزانہ میں تعینات ڈپٹی ایڈمنسٹریٹیو افسر جونیچی فوکودا ایک خاتون صحافی کے ساتھ ایک بار میں گئے اور وہاں خاتون سے کہاکہ میں آپ کو گلے لگانا او ر چومنا چاہتا ہوں۔