نئی دہلی، 3 مارچ (ذرائع) دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو پاسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت دی کہ وہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کو نیا سفری دستاویز جاری کرنے پر تین ماہ
کے اندر فیصلہ کرے-
جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ نے کہا کہ یہ مسئلہ دو سال سے زیر التوا ہے اور مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کے بعد اب اسے متعلقہ پاسپورٹ اتھارٹی کو دوبارہ غور کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔