حیدرآباد7 نومبر(یواین آئی)دکن سمنٹس لمیٹیڈ نے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ دیا۔
ایس وینکٹیشورلو ڈائرکٹر(ورکس) دکن سمنٹس
لمیٹیڈ اور انی رودھ راجو منیجر کارپوریٹ سرویسس نے ہفتہ کو 25لاکھ روپئے کا چیک چیف سکریٹری سومیش کمار کے حوالے کیا۔
ایک سرکاری ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔