: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 4 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئر مین اہل اراوتری نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت خلیجی ممالک میں مرنے والے مزدوروں کے ارکان خاندان کے ساتھ جلد ہی خلیجی شہداء کی یاد گار اسمبلی کا اہتمام کرنے کی تیاری
کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ریونت ریڈی خلیجی مہلوکین کے ارکان خاندان کے ساتھ مشتر کہ نچ پروگرام میں شرکت کریں گے اور انہیں یقین دہانیاں کروائیں گے۔ انل نے کہا کہ خلیج بھروسہ پروگرام خلیجی شہداء کی یاد میں اور ان کے اعزاز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔