حیدرآباد 18 جنوری (یو این آئی) متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر اعلی و تلگودیشم پارٹی کے بانی این ٹی را ما راو کی برسی کے موقع پر ان کے ارکان خاندان نے ان کو بھر پور خراج پیش کیا۔
شہر حیدر آباد میں
این ٹی آر گھاٹ پہنچ کر ان کے فرزند بالا کرشنار کن اسمبلی تلگودیشم کے ساتھ ساتھ پوتے جو نیر این ٹی آر اور دیگر ارکان خاندان نے ان کی سمادھی پر پھول نچھاور کئے اور متحدہ آندھراپردیش کے عوام کے لئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔