کولمبو،24اپریل(ایجنسی)گزشتہ اتوارکو سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں بم دھماکوں میں مہلوکین کی تعداد 359 تک جا پہنچی ہے۔
حملوں سے تعلق کے سلسلہ میں پولیس نے مزید 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتاریوں کی تعداد 58 ہوگئی، دارالحکومت کولمبو میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔
سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرما سنگھے کا ایک پریس کانفرنس میں
کہنا ہے کہ حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، حملوں میں غیر ملکی تعلق سے متعلق ثبوت بھی ملے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملکی سیکورٹی ایجنسیاں سری لنکا کے ان شہریوں کو مانیٹر کررہی ہیں جو داعش میں شامل ہونے کے بعد ملک واپس لوٹے ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں مزید حملوں کا اندیشہ برقرار ہے جبکہ ملک میں کرفیو اور ہنگامی حالت نافذ ہے۔