: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
كراشیكي، 10جولائی(ایجنسی) جاپان کے مغربی علاقہ میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں منگل کی صبح تک کم از کم 130 افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں۔سرکاری ٹی وی چینل 146 این ایچ کے145نے بتایا کہ منگل کی صبح تک بارش سے ہونے والے حادثوں میں کم از کم 130 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اگرچہ بارش کی شدت میں تھوڑی کمی آئی ہے اور ریلیف اور ریسکیو ٹیم ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ جاپان میں 1982 کے بعد سے یہ سب سے بڑا قدرتی واقعہ ہے جس میں 20 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔ اس کی شدت كودیکھتے ہوئے وزیر اعظم شنزو آبے نے
اپنا غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ مرکزی کابینہ سکریٹری يوشی ہدے سوگا نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے مسٹر آبے نے بیلجیم، فرانس، سعودی عرب اور مصر کا اپنا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے ہو نے والے اقتصادی نقصان کا ابھی کوئی اندازہ نہیں لگایا ہے. سیلاب کی وجہ سے مذکورہ علاقے کے 11،220 مکانوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور سینکڑوں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا ہے۔ بارش کے بعد سیلاب سے صنعتی دنیا بھی کافی متاثر ہوئی ہے اور ہیروشیما میں مزدا موٹر کمپنی نے ہیڈ آفس بند کر دیا ہے۔ اس کمپنی نے گزشتہ ہفتے کئی پلانٹوں میں کام کاج کو روک دیا تھا اور آج بھی دو مزید پلانٹوں کو بند کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔