بنکاک/10جولائی(ایجنسی) تھائی لینڈ فکیٹ جزیرہ کے نزدیک گزشتہ ہفتہ ہوئے کشتی حادثہ میں منگل کو انڈمان سمندر سے بچاو کارکنوں نے تین مزید لاشیں باہر نکال لی ہیں۔ حکام اور مرنے والوں کے رشتہ داروں نے کشتی حادثہ میں مارے گئے چالیس سے زیادہ لوگوں کی شناخت
کرلی ہے۔
فونکس سیاحتی کشتی میں جمعرات کو 89سیاحوں سمیت 101لوگ سوار ہوکر چھوٹے سے جزیرہ میں پہنچنے کے لئے سمندر میں اترے جن میں سے دو چین کے سیاح بھی شامل تھے۔