قاہرہ، 28 اپریل (رائٹر) سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج نے یمن کے صنعا میں فضائی حملے کئے ہیں جس میں مسلح حوثی باغی تنظیم کے دو لیڈر ہلاک ہو گئے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو ’الخبریا‘ نے آج صبح اس بات کی اطلاع دی۔
ایک اور ٹی وی چینل’ العربیہ‘ کے مطابق صنعا میں حوثی کی وزارت
داخلہ پر اتحادی افواج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں اس کے لیڈر مارے گئے۔
قابل غور ہے کہ سعودی عرب پڑوسی ملک یمن میں مارچ 2015 سے حوثی باغیوں کے خلاف دودو ہاتھ کررہی اتحادی افواج کی قیادت کر رہا ہے۔ یمن میں ایک تحریک کے بعد صدر عبد ربہ منصور ہادی کو ملک سے جلاوطن کر دیا گیا تھا۔
رائٹر،اظ