حیدرآباد، 11/ اگست (یواین آئی)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے سابق ڈپٹی میئر و کانگریس لیڈرراجکمار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
ہوگئی۔
ان کی عمر 58،سال تھی وہ گزشتہ تین دہائیوں سے کانگریس سے وابستہ تھے۔
راجکمار شہر کے کواڑی گوڑہ ڈیویژن کی نمائندگی کرتے تھے اور وہ تین سال کے لئے ڈپٹی میئر رہے۔