پتنمتھتِٹّا، 05 مئی (یو این آئی) مالاکارا مار تھوما سیرین چرچ کے سابق سربراہ اور ہندوستان میں سب سے زیادہ لمبے عرصے تک بشپ رہنے والے ڈاکٹر فلپ مار کرائیسوسٹوم کا بدھ کے روز طویل العمری سے متعلق بیماریوں کے سبب انتقال ہو گیا۔ وہ 103 برس کے تھے حقیقی انسانی نقطہ نظر اور عالمی نقطہ نظر کے ساتھ ایک عمدہ
مذہبی نظریہ کے لیے مسٹر کرائیسوسٹوم کو 2018 میں صدر رام ناتھ کووند نے پدم بھوشن سے نوازا تھا۔ وہ 68 برسوں تک بشپ رہے۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، کیرالا کے وزیراعلیٰ پی وجین سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔