روس/22جنوری(ایجنسی) روس کے آبنائے کرچ علاقے میں دو جہازوں میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی۔ روسی فیڈرل Maritime Agency میری ٹائم اور ریور ٹرانسپورٹ ایجنسی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ دو جہازوں میں آگ لگنے کے بعد ان میں سے ایک جہاز میں زبردست دھماکہ ہوا۔
قابل غور ہے کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں سیال گیس منتقل کیا جارہا تھا۔ اناڈولوایجنسی
کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت دونوں جہازوں پر مجموعی طور پر 31 جہاز راں سوار تھے اور جہازوں پر تنزامیہ کا جھنڈا لگاتھا۔ ترکی کے حکمران جسٹس اورڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمیر سالک نے کہا کہ ماسکو میں واقع ترکی کے سفارت خانے سے موصولہ معلومات کے مطابق جہازوں پر عملہ کے 31 میں سے 16 ارکان ترکی کے شہری تھے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جہاز پر تنزانیہ کا پرچم لگا تھا لیکن جہاز کے مالکان ترکی کے ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق جہاز راں جان بچانے کے لئے پانی میں کود گئے۔. بچاؤ مہم جاری ہے۔ ترکی کے بچاؤ مہم کی نگرانی کر رہا ہے۔آبنائے کرچ وسطی بحر اسود اوربحر ازوو کو جوڑتا ہے۔