جموں، 4 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالیہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات گذشتہ تین دہائیوں میں اب تک کے سب سے پرامن انتخابات ثابت ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں کشمیری عوام نے اپنی بھاری شرکت سے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں اور جمہوریت
پر ان کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گذشتہ روز یہاں ایک ایک تقریب میں بولتے ہوئے کہا: 'جموں و کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی کوششوں سے 70 سال کے بعد پہلی بار ضلع ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات ہوئے ہیں۔
شاید یہ منوج جی (لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا) کی قسمت میں لکھا تھا کہ یہ انتخابات ان کی دیکھ ریکھ میں ہوئے'۔