نئی دہلی،3 اگست (یواین آئی) کنٹرولر جنرل آف ڈرگس آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے انگلینڈ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کی جانے والی کورونا وائرس کووڈ 19 کے ٹیکے ’کوویشیلڈ‘ کے لئے ہندوستان میں دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے ٹسٹ کی منظوری دے دی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج بتایا کہ ڈی سی جی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہندوستان میں فیز ٹواور فیزتھری کے انسانی آزمائشوں کے لئے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ .
پونے میں واقع
سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ’کوویشیلڈ‘ تیار کرنے کے لئے آسٹر زینیکا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ ہندوستان اور دوسرے کم اور اوسط آمدنی والے ممالک میں کوویشیلڈ کی سپلائی کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ رواں ماہ ملک بھر میں انسانی آزمائشوں کا تیسرا مرحلہ شروع کرے گا۔
آکسفورڈ کے اس ویکسین کے لئے دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے ٹرائلز فی الحال برطانیہ میں ہورہے ہیں۔ اس کا تیسرا مرحلہ برازیل میں انسانی ٹسٹ اور جنوبی افریقہ میں پہلے اور دوسرے مرحلے کی انسانی آزمائش جاری ہے۔
یواین آئی،اظ