: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 09 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد آج انڈیا اتحاد کے حق میں ووٹ دینے کے لئے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا مسٹر گاندھی نے جموں و کشمیر کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتحاد کو اکثریت کے ساتھ حکومت
بنانے کا موقع دیا لیکن ہریانہ کے انتخابی نتائج کو غیر متوقع قرار دیا اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کہ وہ انتخابی نتائج کا تجزیہ کرے اور اس سے متعلق شکایات کے بارے میں آگاہ کرے مسٹر راہل گاندھی نے کہا ’’جموں و کشمیر کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ – ریاست میں انڈیا اتحاد کی جیت آئین کی جیت ہے، جمہوری عزت نفس کی جیت ہے۔